4 اپریل 2011 - 19:30

امریکی ریاست ماسا چوست کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے ایک شہزادے کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے ۔

ابنا: امریکی ریاست ماساچوست کی ہائی کورٹ نے سعودی شہزادے بدر آل سعود کی معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس سعودی شہزادے کی گرفتاری کاحکم جاری کیا ہے بدر آل سعود پر سن دوہزار پانچ میں اپنی کار کے ذریعہ بوسٹن شہر میں ایک امریکی شہری کو کچل کر ہلاک کردینے کا الزام لگایا ۔ امریکہ اور یورپی ملکوں میں سعودی شہزادوں پر ان کے غیرانسانی اور غیراخلاقی اقدامات کی وجہ سے بارہا مقدمہ چلایا گیا اور سزائيں بھی سنائی گئيں مگر ہر بار سعودی سفارتخانے کی وساطت سے اور بھاری معاوضہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110